QR CodeQR Code

مستونگ، سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 5 ہلاک

8 Mar 2021 09:36

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مستونگ کے علاقےاسپلنجی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکارزخمی بھی ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 920256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920256/مستونگ-سی-ٹی-ڈی-کا-دہشتگردوں-کے-خلاف-ا-پریشن-5-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org