QR CodeQR Code

سعودی عرب نے تیل کی تنصیبات کے قریب ڈرون اور میزائل حملوں کی تصدیق کر دی

8 Mar 2021 10:16

سعودی وزارت توانائی نے مشرقی بندرگاہ پر تیل تنصیبات کے قریب ڈرون اور میزائل حملے کی تصدیق کی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے  مشرقی بندر گاہ پر تیل تنصیبات کے قریب ڈرون اور میزائل حملے کی تصدیق کر دی۔ سعودی وزارت توانائی نے مشرقی بندرگاہ پر تیل تنصیبات کے قریب ڈرون اور میزائل حملے کی تصدیق کی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اس سے پہلے سعودی اتحادی فورسز  کہنا تھا کہ حوثیوں کے ڈرون حملوں کے بعد یمن میں حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی رضا کاروں نے اتوار کی صبح سعودی عرب کی جانب بارود سے بھرے 12 ڈرون بھیجے تھے جنہیں اتحادی فورسز نے تباہ کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 920264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920264/سعودی-عرب-نے-تیل-کی-تنصیبات-کے-قریب-ڈرون-اور-میزائل-حملوں-تصدیق-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org