QR CodeQR Code

جامع مسجد سرینگر میں صحافیوں کی مارپیٹ پر نیشنل کانفرنس کا اظہارِ برہمی

8 Mar 2021 11:26

این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں پریس کی آزادی سلب کرنے کا سلسلہ ہر گزرتے وقت کیساتھ دراز سے دراز ہوتا جارہا ہے اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو نشانہ بنانا اب روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے جامع مسجد سرینگر میں پولیس کے ہاتھوں صحافیوں کی مبینہ مارپیٹ اور زدوکوب کرنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور معاملے کی فوری تحقیقات کرکے خاطیوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں پریس کی آزادی سلب کرنے کا سلسلہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ دراز سے دراز ہوتا جارہا ہے اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو نشانہ بنانا اب روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل سری گفوارہ میں بھی صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اگرچہ اس معاملے کی تحقیقات اور خاطیوں کو سزا دینے کے بڑے بڑے اعلانات کئے تھے لیکن یہ اعلانات فقط اعلانات تک محدود ہوکر رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں سری گفوارہ جیسے واقعات پر کوئی کارروائی ہوئی ہوتی تو جامع مسجد جیسے معاملات سامنے نہیں آتے۔ این سی کے ترجمان نے حکومت پر زور دیا کہ ایسے مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 920267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920267/جامع-مسجد-سرینگر-میں-صحافیوں-کی-مارپیٹ-پر-نیشنل-کانفرنس-کا-اظہار-برہمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org