0
Monday 8 Mar 2021 14:32

سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے جوابی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ریاض

سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے جوابی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ریاض
اسلام ٹائمز۔ سعودی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ریاض نے اپنی تیل کی تنصیبات پر یمنی جوابی حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یمن کی جانب سے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ہونے والے جوابی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ عرب نیوز چینل العربیہ کے مطابق سعودی وزارت توانائی کے ایک اعلی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی بندرگاہ رأس تنورہ پر یمنی فورسز کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جبکہ یہ تمام کے تمام ڈرون طیارے سمندری رستے سے وہاں پہنچے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی بندرگاہ پر ہونے والے یمنی حملے میں بندرگاہ میں واقع ایندھن ذخیرہ کرنے کے ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سعودی وزارت توانائی کے اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ رأس تنورہ اور شہر الظہران میں واقع تیل کی تنصیبات آرامکو پر ہونے والے یمنی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ العربیہ کے مطابق سعودی وزارت توانائی کے اعلی عہدیدار نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی تیل کی تنصیبات پر ہونے والے یمنی جوابی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں!
خبر کا کوڈ : 920315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش