0
Monday 8 Mar 2021 14:49

بھارت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری

بھارت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں پھر سے تیزی اور شفایاب مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین وباء کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر 100 سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔ مسلسل تین دن تک جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 100 سے کم رپورٹ درج کی جارہی تھی لیکن آخری تین دنوں کے دوران یہ تعداد 100 سے اوپر رہی۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد جمعہ کے روز 113، ہفتہ کو 108، اتوار کو 100 اور پیر کے روز 97 تھی۔ اسی عرصے کے دوران شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نسبتاً کم رہنے سے 4224 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثنا بھارت میں اب تک دو کروڑ 89 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.91 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.68 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.40 فیصد ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 920318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش