QR CodeQR Code

عراق، امریکی انخلاء اور قومی فورسز کی توانائیوں سے متعلق رپورٹ کی تیاری کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل

8 Mar 2021 15:56

عراقی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی و دفاع کے رکن کاطع الرکابی میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ کمیٹی عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کی سربراہی میں تشکیل دے دی گئی ہے جسمیں مشیر قومی سلامتی قاسم الاعرجی، وزیر اعظم کے دفتر سیکرٹری، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مشترکہ افواج کے ڈپٹی چیف کمانڈر بھی شامل ہیں جبکہ اس کمیٹی کی ذمہ داری موجود صورتحال کے تجزیہ و تحلیل کے ذریعے ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے نظام الاوقات کے بارے حتمی رپورٹ پیش کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی و دفاع کے رکن کاطع الرکابی نے ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے حوالے سے حتمی رپورٹ کی تیاری کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل کی خبر دی ہے۔ عرب ای مجلے العربی الجدید کے مطابق کاطع الرکابی نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ تحقیقاتی کمیٹی عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کی سربراہی میں تشکیل دے دی گئی ہے جس میں مشیر قومی سلامتی قاسم الاعرجی، وزیر اعظم کے دفتر سیکرٹری، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مشترکہ افواج کے ڈپٹی چیف کمانڈر بھی شامل ہیں۔

خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں کاطع الرکابی نے کہا کہ اس کمیٹی کی ذمہ داری موجود صورتحال کے تجزیہ و تحلیل کے ذریعے ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے نظام الاوقات کے بارے حتمی رپورٹ پیش کرنا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ اسی طرح یہ کمیٹی غیر ملکی افواج سے مدد لئے بغیر؛ امن و امان کی برقراری، سرحدی علاقوں پر کنٹرول کی بحالی، دہشتگرد حملوں سے بچاؤ، انٹیلیجنس اطلاعات کے حصول اور دہشتگرد کارروائیوں کی قبل از وقت شناخت میں ان کی تاثیر کے حوالے سے ملکی فورسز کا بھی بغور جائزہ لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی گذشتہ سال پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کی جانے والی قرارداد کے جواب میں ملکی سرزمین سے امریکہ سمیت تمام غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بارے اپنی حتمی رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 920337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920337/عراق-امریکی-انخلاء-اور-قومی-فورسز-کی-توانائیوں-سے-متعلق-رپورٹ-تیاری-کیلئے-اعلی-سطحی-کمیٹی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org