0
Monday 8 Mar 2021 16:21

شام، کرد فورسز کی زبردستی فوجی بھرتی، 200 سے زائد شہری اغواء

شام، کرد فورسز کی زبردستی فوجی بھرتی، 200 سے زائد شہری اغواء
اسلام ٹائمز۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق ملک کے مشرقی علاقوں پر قابض امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا سیرین ڈیموکریٹک فورس (SDF)  نے زبردستی فوجی بھرتی شروع کر رکھی ہے جبکہ اس مقصد کے لئے اس نے رقہ و الحسکہ کے گردونواح میں واقع متعدد گاؤں و قصبوں پر دھاوا بول کر کم از کم 200 شہریوں کو اغواء کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرد ملیشیا کی جانب سے اغواء شدہ شہریوں کو جبری طور پر فوج میں بھرتی کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہر الحسکہ کے جنوبی علاقوں سے بھی خبر ملی ہے کہ کرد ملیشیا کے جنگجوؤں نے اس مقصد کے لئے العریشہ قصبے اور تویمین گاؤں سمیت متعدد علاقوں پر دھاوا بولا ہے جس کے دوران نظر آنے والے ہر قابل قدر شخص کو حسکہ کے گردونواح میں واقع اپنے فوجی اڈوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حلیف کرد فورسز نے 2 روز قبل بھی حسکہ کے الیعربیہ اور تل حمیس نامی علاقوں پر حملہ کر کے متعدد جوانوں کو ان کے گھروں سے نکال کر اغواء کر لیا تھا۔ یاد رہے کہ شام کے مشرقی علاقوں کے مکینوں کی جانب سے گذشتہ ماہ کے دوران کرد فورسز و قابض امریکی افواج کے خلاف اور قومی حکومت کے حق میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جاتے رہیں۔
خبر کا کوڈ : 920340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش