QR CodeQR Code

موقع فراہم کرنے پر خواتین ہر میدان میں سبقت لے سکتی ہیں، نیشنل کانفرنس

8 Mar 2021 19:37

این سی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے کشمیر میں بارہویں جماعت کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء خاصکر طالبات کو مبارکباد پیش کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء خاص کر طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موقع فراہم کئے جانے پر خواتین جملہ شعبہ ہائے حیات میں سبقت لے سکتی ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر و نائب صدر کا خواتین کے لئے یہ پیغام اس وقت آیا ہے جب پیر کے روز دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جا رہا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے کشمیر میں بارہویں جماعت کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء خاص کر طالبات کو مبارکباد پیش کیا ہے۔ اپنے مشترکہ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں طالبات کی بہترین کارکردگی سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اگر خواتین کو موقع فراہم کیا جائے گا تو وہ ہر میدان میں سبقت لے سکتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے پیر کے روز بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جن میں لڑکیوں نے ایک بار پھر بازی مار کر پہلی تین پوزیشنوں پر قبضہ جمایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 920363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920363/موقع-فراہم-کرنے-پر-خواتین-ہر-میدان-میں-سبقت-لے-سکتی-ہیں-نیشنل-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org