0
Monday 8 Mar 2021 19:15

کراچی، این اے 249 سے پی ٹی آئی کسے میدان میں اتارے؟ غور کیلئے کمیٹی تشکیل

کراچی، این اے 249 سے پی ٹی آئی کسے میدان میں اتارے؟ غور کیلئے کمیٹی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 کراچی پر تحریک انصاف کی طرف سے کسے میدان میں اتارا جائے؟ پی ٹی آئی نے این اے 249 کراچی میں ضمنی الیکشن کے لئے پارٹی امیدوار فائنل کرنے کے لئے 5 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 رکنی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ ارشد داد ہوں گے جبکہ دیگر رہنماؤں میں فردوس شمیم نقوی، علی زیدی، خرم شیر زمان اور سعید آفریدی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 249 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے درخواستیں 10 مارچ تک دی جاسکتی ہیں۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے بھی این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن کے لئے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اپنا امیدوار بنائے گی۔ یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں اس نشست پر فیصل واوڈا نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو صرف 723 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ فیصل واوڈا نے 35 ہزار 349، میاں شہباز شریف نے 34 ہزار626 اور تحریک لبیک کے عابد حسین نے 23 ہزار 981 ووٹ لئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 920368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش