QR CodeQR Code

نااہلی کیس، فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست

8 Mar 2021 19:30

فیصل واوڈا نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سننے سے روکا جائے۔ فیصل واوڈا نے عدالت سے فوری حکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے نااہلی کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ فیصل واوڈا نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سننے سے روکا جائے۔ فیصل واوڈا نے عدالت سے فوری حکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کل کیلئے مقرر کر دی ہے۔ بدھ 3 مارچ کو فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوگئے تھے، جس کے بعد استعفے کی کاپی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی گئی تھی۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے باعث انہیں عدالت نااہل قرار نہیں دے سکتی، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کا جائزہ لے اور فیصلہ کرے۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہو چکے ہیں، فیصل واوڈا کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 سے منتخب ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 920370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920370/نااہلی-کیس-فیصل-واوڈا-کی-الیکشن-کمیشن-کیخلاف-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org