QR CodeQR Code

عراق و شام کے استحکام سے امریکہ اور اسکے اتحادی بوکھلا اٹھے ہیں، محمود جوخدار

8 Mar 2021 20:16

عرب ای مجلے المعلومہ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے شامی رکن پارلیمنٹ نے تاکید کی ہے کہ عراق و شام اُس عالمی دہشتگردی پر فتحیاب ہوئے ہیں جسکے جنگجوو پوری دنیا سے اکٹھے کئے گئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اب امریکہ اور اسکے اتحادی شام و عراق کے استحکام و پائیداری کے سامنے بوکھلا چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے رکن پارلیمنٹ محمود جوخدار نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عرب فوج اور حشد الشعبی کی روز افزوں کامیابیوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے۔ عرب ای مجلے المعلومہ کو انٹرویو دیتے ہوئے محمود جوخدار نے کہا ہے کہ عراق و شام کے خلاف امریکہ کی کھلی جارحیت ہی اس کی فورسز اور خطے میں اس کے گھناؤنے منصوبوں کی کھلی شکست کا باعث بنی ہے۔ شامی رکن پارلیمنٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق و شام اُس عالمی دہشتگردی پر فتحیاب ہوئے ہیں، جس کے جنگجوو پوری دنیا سے اکٹھے کئے گئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اب امریکہ اور اس کے اتحادی شام و عراقی کے استحکام و پائیداری کے سامنے بوکھلا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے اکٹھا کرکے شام و عراق بھیجے گئے عالمی دہشتگرد شامی و عراقی عوامی مزاحمتی فورسز و مسلح افواج کی جانثاریوں کے سامنے ایسے ناکام رہ گئے ہیں کہ ان کے تمام مذموم منصوبوں پر بھی پانی پھر چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 920371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920371/عراق-شام-کے-استحکام-سے-امریکہ-اور-اسکے-اتحادی-بوکھلا-اٹھے-ہیں-محمود-جوخدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org