QR CodeQR Code

ڈاکٹر یاسمین راشد کو ڈبلیو ایچ او کا خراج تحسین

8 Mar 2021 21:53

عالمی ادارہ صحت نے صوبائی وزیر صحت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران ہزاروں جانیں بچائیں۔


اسلام ٹائمز۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا گيا۔ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او یاسمین راشد کو کورونا کے خلاف قائدانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے صوبائی وزیر صحت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا وائرس  کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران ہزاروں جانیں بچائیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خدمات کے اعتراف پر شکریہ ادا کرتی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 920395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920395/ڈاکٹر-یاسمین-راشد-کو-ڈبلیو-ایچ-او-کا-خراج-تحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org