0
Tuesday 9 Mar 2021 01:03

جماعت اسلامی چہروں کے بجائے نظام میں تبدیلی لائیگی، امیرالعظیم

جماعت اسلامی چہروں کے بجائے نظام میں تبدیلی لائیگی، امیرالعظیم
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم 21 مارچ کو ملتان میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک روزہ دورہ پر ملتان آئے اور ملتان میں امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر کے ہمراہ ضلعی ذمہ دران کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر اشرافیہ اور جاگیردار طبقہ مسلط ہے جو عوام کے حقوق کو غصب کر رہا ہے جماعت اسلامی پاکستان کی جدوجہد ملک میں موجود مافیا اور اس جاگیر دارانہ نظام کے خلاف ہے۔ 21 مارچ کو ملتان میں ایک عظیم الشان تاریخی جلسہ عام ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ21 مارچ کو اہل ملتان اسلام اور پاکستان کی سربلندی پاکستان میں ایک ایسے نظام کے لیے نکلیں جو وی آئی پی عوام ہوگی جس میں پروٹوکول ملے گا تو عوام کو ملے گا، جماعت اسلامی اس ملک سے چہرے بدلنے کی بجائے نظام کی تبدیلی چاہتی ہے۔موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے اپنے میں سے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو نوازا یہی وجہ ہے کہ آج اس ملک پر مافیا کا راج ہے۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی، علی اصغر سلیمی، اطہر عزیز چوہدری، اسرار حسین، کنور صدیق اور دیگر بھی موجود تھے۔ امیر العظیم نے کہا 21 مارچ کرپٹ مافیا کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ کی تیاری کے لیے اس وقت 7 کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں جس میں ایک مین کور کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے ذمہ دار امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 920427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش