QR CodeQR Code

پشاور میں پولیس کی فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق

9 Mar 2021 01:10

واقعہ رات 2 بجے پیش آیا، گاڑی میں بنوں کے رہائشی 3 نوجوان تھے، جو ٹیسٹ کیلئے پشاور آرہے تھے۔ ایس پی سٹی عتیق شاہ نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دونوں رائیڈر اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، واقعےکی شفاف تحقیقات ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں رائیڈر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق ہوگیا، واقعے میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس کی فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں رائیڈر پولیس اہلکاروں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں مبشر نامی طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رات 2 بجے پیش آیا، گاڑی میں بنوں کے رہائشی 3 نوجوان تھے، جو ٹیسٹ کیلئے پشاور آرہے تھے۔ ایس پی سٹی عتیق شاہ نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دونوں رائیڈر اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، واقعےکی شفاف تحقیقات ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 920432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920432/پشاور-میں-پولیس-کی-فائرنگ-سے-طالبعلم-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org