0
Tuesday 9 Mar 2021 03:05

پاراچنار، عالمی یوم خواتین کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

پاراچنار، عالمی یوم خواتین کے موقع پر سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر گرلز ڈگری کالج پاراچنار میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں قبائلی خواتین کو درپیش مسائل حل کرنے اور ان کو جائز حقوق دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ گرلز ڈگری کالج پاراچنار میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قبائلی خواتین کو دیگر مسائل کیساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے حوالے سے بھی شدید مشکلات درپیش ہیں۔ مقررین نے صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں خواتین کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا، مقررین نے طالبات کو سیرت بی بی زہراء سلام اللہ علیہا کو اپنانے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ سیرت بی بی پر عمل پیرا ہونے سے ان کو دنیا و آخرت میں کامیابی ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 920439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش