QR CodeQR Code

گنی میں چھاؤنی کے بارودی ذخیرے میں دھماکا، 20 ہلاک اور 600 زخمی

9 Mar 2021 03:41

افریقی ملک گنی کی ایک فوجی چھاؤنی کے پاس دیہاتیوں نے کھیتوں میں آگ لگائی، جو ہوا کے جھونکوں کے ذریعے چھاؤنی کے اندر غیر محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیے بارودی مواد تک پہنچ گئی اور زوردار دھماکا ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مغربی افریقی ملک استوائی گنی کی فوجی چھاؤنی میں زوردار دھماکے بعد ہونے والی خوفناک آتشزدگی میں 20 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 600 زخمی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک گنی کی ایک فوجی چھاؤنی کے پاس دیہاتیوں نے کھیتوں میں آگ لگائی، جو ہوا کے جھونکوں کے ذریعے چھاؤنی کے اندر غیر محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیے بارودی مواد تک پہنچ گئی اور زوردار دھماکا ہو گیا۔ دھماکا اتنا طاقتور تھا کہ باٹا شہر کے تقریباً تمام ہی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے 20 افراد ہلاک اور 600 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست خطاب میں صدر تیوڈورو اوبیانگ کا کہنا تھا کہ دھماکے ایک فوجی یونٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئے۔ کھیتوں کو آگ لگانے والے کسانوں کی بھی غفلت شامل تھی۔ گنی کا شہر باٹا اس وقت ایک کھنڈر کا نمونہ پیش کر رہا ہے جہاں ہر طرف تباہی ہے۔ مکانات اور گاڑیوں کے ڈھانچے نظر آرہے ہیں جب کہ اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 920446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920446/گنی-میں-چھاو-نی-کے-بارودی-ذخیرے-دھماکا-20-ہلاک-اور-600-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org