0
Tuesday 9 Mar 2021 05:10

عراق، کاظمین میں زائرین پر گرنیڈ حملہ، 8 زخمی

عراق، کاظمین میں زائرین پر گرنیڈ حملہ، 8 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز شام کے قریب عراق کے مقدس شہر کاظمین میں زائرین پر گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہے۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق حضرت امام موسیؑ بن جعفرؑ کے مرقد کی زیارت کے لئے جانے والے زائرین کو جسر الائمہ نامی پل پر گرنیڈ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے 8 زائر زخمی ہو گئے ہیں۔



دوسری طرف عراقی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ شہر کاظمین میں واقع جسر الائمہ سے گزرنے والے زائرین اہلبیتؑ پر گرنیڈ کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے جس کے باعث 8 زائر زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی شہید نہیں ہوا۔

خبر کا کوڈ : 920447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش