QR CodeQR Code

امریکا نے جنگ زدہ علاقوں سے باہر ڈرون حملے روک دیے

9 Mar 2021 09:38

اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ اور دیگر ممالک میں بھی امریکی فوج کو ڈرون حملوں کی اجازت دے رکھی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے جنگ زدہ علاقوں کے سوا ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ افغانستان، شام اور عراق کے علاوہ کسی بھی ملک میں ڈرون حملے کے لیے وائٹ ہاؤس کی اجازت لینا ضروری ہو گا۔ ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں امریکی فوج موجود ہے لیکن اگر وہاں جنگ نہیں تو ایسی جگہوں پر ڈرون حملوں کو روک دیا گیا ہے۔ جان کربی کا کہنا ہے کہ پابندی مستقل نہیں لگائی جارہی، اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرون حملے نہیں ہوں گے۔ بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ انتہا پسندوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ اور دیگر ممالک میں بھی امریکی فوج کو ڈرون حملوں کی اجازت دے رکھی تھی۔


خبر کا کوڈ: 920460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920460/امریکا-نے-جنگ-زدہ-علاقوں-سے-باہر-ڈرون-حملے-روک-دیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org