0
Tuesday 9 Mar 2021 09:54

گجرات کے 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گجرات کے 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
اسلام ٹائمز۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث گجرات کے 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے گجرات کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات کے علاقے لگاؤں چک سادا نواں لوک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جب کہ گورنمنٹ ابن امیر کالج جلال پور جٹاں اور گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلزہائی اسکول جلال پور جٹاں کی تمام برانچز بھی بند کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 19 مارچ تک نافذ رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 920461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش