0
Tuesday 9 Mar 2021 18:13

مضبوط خاندان، محفوظ عورت اور مستحکم معاشرے کیلئے سیرت زہراؑ کو اپنانا ہوگا، حنا تقوی

مضبوط خاندان، محفوظ عورت اور مستحکم معاشرے کیلئے سیرت زہراؑ کو اپنانا ہوگا، حنا تقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی نے لاہور میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’مضبوط خاندان، محفوظ عورت، مستحکم معاشرہ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے معنی حیا دار پردے میں رہنے والی کے ہیں، خواتین صرف وہ ہی ہیں جو معزز ہیں، معاشرے کی تمام عورتوں کو خواتین نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم مضبوط خاندان، محفوظ عورت، مستحکم معاشرہ چاہتے ہے تو ہمیں حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑے گا کیونکہ انہوں نے ایسا خاندان مرتب کیا جو قیامت تک بے مثل رہے گا۔

حنا تقوی کا کہنا تھاکہ سیدہ کائنات کے ایسے راہنما و رہبر بیٹے جو دین اسلام کی بقاء اور شان ہیں اور ایسی با عظمت بیٹیاں مشکل سے مشکل حالات میں بھی ظلم کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی رہیں، یہ سب تربیت زہراؑ کا ہی نتیجہ تھا۔ تقریب میں عظمی نقوی ڈپٹی سیکرٹری اور حمیرا رضوی سیکرٹری شعبہ سیاسیات نے بھی شرکتِ کی۔ تقریب میں ضلع کی نامور خواتین جن میں ڈاکٹرز پروفیسرز، وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 920464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش