QR CodeQR Code

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی "انصار الاسلام" پر پابندی کا فیصلہ

9 Mar 2021 11:54

محکمہ داخلہ نے پابندی کی سمری کابینہ کو بھیجوا دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ انصار الاسلام ایک مسلح تنظیم ہے اور کسی مسلح تنظیم کو صوبے میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے مولانا فضل الرحمن کی تنظیم "انصار الاسلام" پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی رضاکار تنظیم ‘‘انصار الاسلام’’ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی لگانے کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انصار الاسلام ایک مسلح تنظیم ہے، پنجاب میں مسلح تنظیم نہیں چلائی جا سکتی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ‘‘انصار الاسلام’’ پر فوری طور پر پابندی لگانے کی درخواست کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ انصار الاسلام دہشت گردانہ کارrوائیوں میں ملوث ہے، ایسی تنظیم ملکی سلامتی اور امن و امان کیلئے خطرہ ہوسکتی ہے، اس لئے اس پر پابندی عائد کر دی جائے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر انصار الاسلام پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 920469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920469/وفاق-کے-بعد-پنجاب-میں-بھی-انصار-الاسلام-پر-پابندی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org