0
Tuesday 9 Mar 2021 11:54

اداروں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دلایا، شاہد خاقان عباسی

اداروں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دلایا، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے اداروں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دلایا، ایوان سے غیر حاضر رکن کو وزیراعظم نے دھمکیاں دیں لیکن اسپیکر قومی اسمبلی خاموش رہے، جب تک آئین اور قانون کے راستے پر واپس نہیں آئیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنیا کے پارلیمان کا اصول ہے جو آدمی ایوان میں نہ ہو اس کی بات نہیں کر سکتے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں اخلاقیات کی پرواہ ختم ہو چکی ہے، اپوزیشن کو دھمکیاں اور گالیاں دیں گئیں، اسپیکر صاحب خاموش رہے انہیں ہاؤس چلانے کا اور اخلاقی قدروں کا علم نہیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی صاحب کے الیکشن سے پہلے بھی ارکان کو دھمکیاں دی گئیں۔ سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ کل پی ڈی ایم اجلاس میں بات ہوئی کہ کس طرح ملک کو راہ راست پر لایا جائے، اس حکومت کی حیثیت کیا ہے پورا پاکستان جانتا ہے، آج ملک کا وزیر اعظم وہ شخص ہےجس کا اپنا وزیرخزانہ اپنے ایم این ایز کے ہاتھوں شکست کھاتا ہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ حکومت تو ہارس ٹریڈنگ کر چکی ہے، 70 کروڑ بلوچستان میں کس نے دیے؟ 50 ،50 کروڑ فنڈ کا وعدہ سیاسی رشوت نہیں تو کیا ہے، وزیراعظم نے ایک ایک ایم این اے کو بلا کر فنڈز دیے، ملک میں پارلیمان کا نظام مفلوج ہے۔
خبر کا کوڈ : 920470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش