0
Tuesday 9 Mar 2021 12:46

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسلام ٹائمز۔ جی بی اسمبلی نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد کی سربراہی میں ہوا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے تمام ارکان نے شرکت کی، جبکہ وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد پیش کی، جس پر رائے شماری نہیں کی گئی اور اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے اور جی بی کو قومی اسمبلی و سینیٹ میں بھی نمائندگی دی جائے۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں منظوری سے قبل اس قرارداد کو ایڈوائزری کمیٹی سے منظور کرایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 920482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش