QR CodeQR Code

جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں بڑی پیشرفت، مراد علی شاہ سمیت تمام شریک ملزمان نیب طلب

9 Mar 2021 13:21

جعلی اکاوٴنٹس اسکینڈل میں احتساب عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت تمام شریک ملزمان کو 31 مارچ کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام شریک ملزمان کو طلب کرلیا۔ جعلی اکاوٴنٹس اسکینڈل میں احتساب عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت تمام شریک ملزمان کو 31 مارچ کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو نوری آباد پلانٹ کے غیرقانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس پر نیب نے احتساب عدالت کے اعتراضات دور کر دیے ہیں۔ مراد علی شاہ کے خلاف نیب راولپنڈی نے 66 والیم پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، ریکارڈ میں مراد علی شاہ کیخلاف گواہان کے بیانات اور شواہد بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 920493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920493/جعلی-اکاؤنٹس-اسکینڈل-میں-بڑی-پیشرفت-مراد-علی-شاہ-سمیت-تمام-شریک-ملزمان-نیب-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org