0
Tuesday 9 Mar 2021 14:25

کراچی میں سندھ سالٹ ویسٹ کی گاڑی پر فائرنگ، چینی باشندہ زخمی

کراچی میں سندھ سالٹ ویسٹ کی گاڑی پر فائرنگ، چینی باشندہ زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی سندھ سالٹ ویسٹ کی گاڑی پر فائرنگ سے چینی باشندے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں کمیلا اسٹاپ کے قریب واقع ڈی ایم سی اسکول کے سامنے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے سفید رنگ کی ہائی روف گاڑی رجسٹریشن نمبر سی ایکس 0959 پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چینی باشندے سمیت 3 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تاہم فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹنے سے چینی باشندہ معمولی زخمی ہوگیا، جبکہ فائرنگ سے راہ گیر زخمی ہوا، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے چینی باشندے کی شناخت 26 سالہ جیسن اور راہ گیر کی 45 سالہ خالد ولد شیر محمد کے نام سے کرلی گئی، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض، ایس پی سٹی ابریز علی عباسی سمیت دیگر پولیس و رینجرزکے افسران و اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے۔

ڈی آئی جی کراچی جنوبی جاوید اکبر ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ چینی باشندے سندھ سالٹ ویسٹ میجمنٹ کی ٹیم کے ساتھ مختلف پروجیکٹ اور علاقوں میں جاتے ہیں اور آج ان کا لیاری میں معمول کا دورہ تھا، تاہم اس دورے کا پولیس کو کوئی علم نہیں تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں کہ اس میں کون لوگ ہیں اور انہوں نے کیوں فائرنگ کی یا کرائی؟ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول ملے ہیں، جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں اور خولوں کو تجزیے کیلئے فارنزک لیبارٹڑی بھجوایا جا رہا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کرے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 920504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش