QR CodeQR Code

امریکا کے کساد بازاری کے ایک اور دور میں داخلے کے خطرات بڑھ گئے

15 Aug 2011 17:56

اسلام ٹائمز:دنیا کے 39 بڑے ماہرین اقتصادیات نے ایک سروے میں کہا ہے کہ امریکا کے کساد بازاری میں گرنے کے خطرات 3 ماہ قبل سے بڑھ کر دوگنا ہو گئے ہیں۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق اگر امریکا کسی طرح کساد بازاری کے دور میں داخلے سے بچ بھی جاتا ہے تو اس کی معاشی ترقی کی رفتار آئندہ سال 2.5 فیصد تک کم رہے گی۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا کے کساد بازاری کے ایک اور دور میں داخل ہونے کے خطرات نمایاں ہو کر80 فیصد تک بڑھ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے 39 بڑے ماہرین اقتصادیات نے ایک سروے میں کہا ہے کہ امریکا کے کساد بازاری میں گرنے کے خطرات 3 ماہ قبل سے بڑھ کر دوگنا ہو گئے ہیں۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق اگر امریکا کسی طرح کساد بازاری کے دور میں داخلے سے بچ بھی جاتا ہے تو اس کی معاشی ترقی کی رفتار آئندہ سال 2.5 فیصد تک کم رہے گی یعنی سالانہ ترقی کی رفتار 3.1  فیصد سے بھی کم ہو جائے گی، تاہم بے روزگاری کی شرح میں کمی کیلئے سالانہ ترقی کی رفتار 3 فیصد سے زیادہ رہنی ضروری ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ امریکا میں بے روزگاری کی شرح آئندہ 12 ماہ میں 8.8 فیصد تک جائے گی یعنی اپریل 2012ء میں بے روزگاری کی شرح 8.2 فیصد تک بڑھ جانے کا خطرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 92051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/92051/امریکا-کے-کساد-بازاری-ایک-اور-دور-میں-داخلے-خطرات-بڑھ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org