0
Tuesday 9 Mar 2021 18:32

مدارس کے علمی، تربیتی کردار کا احیاء ہماری اولین ترجیح ہے، حسن محی الدین

مدارس کے علمی، تربیتی کردار کا احیاء ہماری اولین ترجیح ہے، حسن محی الدین
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ کے علمی، تربیتی کردار کا احیاء ہماری اولین ترجیح ہے۔ طلباء کو باعمل اور مفید محب وطن شہری بنانے کیلئے مدارس دینیہ کے نصاب میں عصری تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں ناگزیر ہیں، دینی مدارس اسلام کی اساسی فکر کے محافظ ہیں اور شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے ذمہ دارانہ قومی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے مدارس دینیہ کے مہتممین، ناظمین اور علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کے نئے نصاب کے بارے میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 17 مارچ 2021ء کو اہم گفتگو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں مدارس میں لاکھوں طلباء دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مدارس کے طلباء کو ایسا نصاب پڑھایا جانا چاہیے جس سے وہ عملی زندگی میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
خبر کا کوڈ : 920546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش