0
Tuesday 9 Mar 2021 18:32

مولانا عبدالغفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نامزد

مولانا عبدالغفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نامزد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء مولانا عبد الغفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار نامزد کر دیئے گئے۔ ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق جے یو آئی نے مولانا عبد الغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کیا تھا، جس کی منظوری سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے دی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے والے ناکام ہوں گے جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔
 
خیال رہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں۔ صحافی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایوان بالا میں ڈپٹی اور چیئرمین سینیٹ کیلئے الیکشن12 مارچ کو ہوگا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چیئرمین کیلئے یوسف رضا گیلانی کا انتخاب کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 920547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش