0
Tuesday 9 Mar 2021 18:53

عورت اپنی تخلیق اور جبلت میں مردوں کی نسبت زیادہ شفیق اور مہربان ہے، طاہرالقادری

عورت اپنی تخلیق اور جبلت میں مردوں کی نسبت زیادہ شفیق اور مہربان ہے، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے "خواتین کے حقوق اور ان کا مقام" کے موضوع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت اپنی تخلیق اور جبلت میں مردوں کی نسبت زیادہ شفیق اور مہربان ہے، خاتون بچوں کی تربیت اور فیملی یونٹ کی محافظ اور ایک بہترین منیجر کی صلاحیتوں سے نوازی گئی ہے، خدمات کے شعبہ میں جہاں جہاں خواتین کام کرتی ہیں وہاں نتائج بہت اچھے ہیں، تعلیمی انقلاب اور تہذیب و تمدن کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ تربیت یافتہ مائیں سوسائٹی کو دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کی عالمگیر تعلیمی ٹریننگ کی طرح منہاج القرآن ویمن لیگ مدر ٹریننگ پروگرام کا بھی آغاز کرے، یہ ایک بہت بڑی دینی، قومی و ملی خدمت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ایک بین الاقوامی تحریک ہے، بہترین تعلیمی، تربیتی پروگراموں کی وجہ سے پاکستان امریکہ، یورپ، کینیڈا کی پڑھی لکھی خواتین منہاج القرآن سے وابستگی کو اعزاز سمجھتی ہیں اور اپنے بچوں کو بھی مختلف تعلیمی، تربیتی پروگراموں میں شریک رکھتی ہیں۔

انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عظم الشان تقریب منعقد کرنے پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین رہنماؤں کو مبارکباد دی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی شرکت کی۔ رکن صوبائی اسمبلی چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے سکول ایجوکیشن عائشہ نواز چودھری اور رکن صوبائی اسمبلی چیئرپرسن وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے ویمن ڈویلپمنٹ تنزیلہ عمران خان نے بھی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ عائشہ نواز چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پیدائشی طور پر بہترین منیجر اور لیڈر ہوتی ہیں، لہٰذا بچیوں کو اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنی چاہیئے، طالبات حصول تعلیم کے بعد ملک کی ورک فورس میں شامل ہو کر ترقی کے عمل کا حصہ بنیں۔

تنزیلہ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کا پورا فوکس اس بات پر ہے کہ ورکنگ ویمن کو ہر ممکن سپورٹ کیا جائے، تعلیم یافتہ خواتین نئی نسل کی بہترین تربیت کرسکتی ہیں، معاشی خودمختاری عورت کی اصل آزادی ہے، آج پاکستان کے ہر شعبے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ تقریب میں آسٹریا، کینیڈا، یو ایس اے، گلف، آسٹریلیا، ڈنمارک، ناروے، سپین، فرانس، گریس، جرمنی، نیدرلینڈ، سویڈن اور اٹلی سے مختلف شعبہ جات کی نمائندگی کرنیوالی خواتین نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ خطاب کرنے والیوں میں مس سیدہ مریم نور، نورین امتیاز، ڈاکٹر مایا ناز، مس احرام فاطمہ، مس فوزیہ شفیق، مس شازیہ شفیق، مس سارہ منا، ڈاکٹر شازیہ رانا، طیبہ نقوی، منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز اور سدرہ کرامت شامل تھیں۔
خبر کا کوڈ : 920552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش