0
Tuesday 9 Mar 2021 20:03

سلامتی دستوں کو نئے محاذوں پر لڑنے کیلئے تیار کرنا ہوگا، راہل گاندھی

سلامتی دستوں کو نئے محاذوں پر لڑنے کیلئے تیار کرنا ہوگا، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ سلامتی دستوں نئے محاذوں پر لڑنے کے لئے تیار کرنا ہوگا، انہيں جس روایتی محاذ پر لڑنے کے لئے تیار کیا گیا تھا اس سوچ کو تبدیل کرکے مروجہ نظام کے بجائے بلا سرحد جنگ کے لئے تیار کرنا ہوگا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی سلامتی دستوں کو 2.5 محاذ کی جنگ لڑنے کے مقصد سے تیار کیا گیا تھا اور اب یہ پرانا پڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بلا سرحد کی جنگ کے لئے تیاری کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں یہ روایت اور وراثت کی بات نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے سوچنے کے طریقے کو بدلنے اور بحیثیت قوم کام کرنے کے تناظر میں ہے۔

کانگریسی لیڈر کے 2.5 محاذ کا مطلب ہے کہ ہماری سکیورٹی فورس کو چین اور پاکستان کی سرحد پر جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ داخلی سلامتی کے محاذ پر لڑنے کے لئے تیار کیا گيا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب صورتحال بدل گئی ہے اور انہیں نئے ​​قسم کے جنگی محاذوں پر لڑنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اس دوران کانگریس پارٹی کی میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی بجٹ میں فوجیوں کے بھتے میں کٹوتی کرنے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ووٹ بٹورنے کے لئے فوج کے بھتے کاٹنے کے بعد اب دفاعی بجٹ میں تخفیف شرم کی بات ہے۔
خبر کا کوڈ : 920556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش