QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا سے اغوا ہونیوالی لڑکیوں کی افغانستان میں فروخت کا انکشاف

10 Mar 2021 00:14

ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ کراچی سے گرفتار ہونیوالے ملزمان کی نشاندہی پر بچی کو افغان صوبہ خوست سے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، بارڈر پر پولیس ٹیموں اور بچی کے لواحقین کو گلالئی حوالے کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے لڑکیوں کو اغواء کرکے افغانستان میں لاکھوں روپے کے عوض فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع بنوں کے علاقہ ٹاون شپ سے گلالئی نامی بچی کو گھر سے افغان خاتون کی مدد سے اغواء کر لیا گیا تھا، جس کی ایف آئی آر تھانہ ٹاون شپ میں درج کی گئی تھی۔ انسانی اسمگلنگ کیس میں بچی کی برآمدگی کے حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن بنوں ضیاء حسن نے بتایا کہ گلالئی کیس میں انسانی اسمگلرز کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ کراچی سے گرفتار ہونیوالے ملزمان کی نشاندہی پر بچی کو افغان صوبہ خوست سے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، بارڈر پر پولیس ٹیموں اور بچی کے لواحقین کو گلالئی حوالے کی گئی۔ بچی جب والدین کو ملی تو ان کی خوشی کی انتہاء نہ رہی۔ ایس پی ضیاء حسن نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الااقوامی گروہ میں شامل افغان خاتون شازیہ اور اس کے خاوند آصف کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے، انہوں نے بچی کو افغانستان میں لاکھوں روپے لے کر فروخت کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 920574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920574/خیبر-پختونخوا-سے-اغوا-ہونیوالی-لڑکیوں-کی-افغانستان-میں-فروخت-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org