0
Wednesday 10 Mar 2021 00:35

عورت مارچ میں جو کچھ ہوا ایسا تو یورپ میں بھی نہیں ہوتا، مولانا طاہر اشرفی

عورت مارچ میں جو کچھ ہوا ایسا تو یورپ میں بھی نہیں ہوتا، مولانا طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ جو اراکین اسمبلی سے لاکھوں روپے ماہانہ تنخوا لیتے ہیں، ان کو موذن یا خطیب کو 10 ہزار روپے اعزازیہ دینے کے فیصلے پر پریشانی کیوں ہوتی ہے، پرہلاد مندر کے بارے میں ایسا فیصلہ کیا جائے گا، جس سے انتشار نہیں پھیلے گا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی وزارت مذہبی امور حافظ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عورت مارچ میں جو کچھ ہوا، ایسا تو یورپ میں بھی نہیں ہوتا، یہ لوگ انتشار چاہتے ہیں اور کچھ نہیں، آزادی رائے کا مقصد یہ نہیں کہ آپ مقدسات کی توہین کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ جو نابالغ بچی کی شادی کرتا ہے، اس کو سخت سزا دی جائے گی۔ پرہلاد مندر کے بارے میں ایسا فیصلہ کیا جائے گا، جس سے انتشار نہ پھیلے، جو اراکین اسمبلی سے لاکھوں روپے ماہانہ تنخوا وصول کرتے ہیں، ان کو موذن یا خطیب کو 10 ہزار روپے اعزازیہ دینے کے فیصلے پر پریشانی کیوں ہوتی ہے، طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان کے دیگر عرب ممالک سے اچھے تعلقات پیدا ہو رہے ہیں، دس سال بعد مصر سے اچھے تعلقات قائم ہوئے، سعودی عرب پر حالیہ ہونے والے حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 920590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش