0
Wednesday 10 Mar 2021 11:15

صادق سنجرانی کی جیت کیلئے ہر قانونی حربہ استعمال کرینگے، شبلی فراز

صادق سنجرانی کی جیت کیلئے ہر قانونی حربہ استعمال کرینگے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کی جیت کے لیے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن خرید و فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن غیر قانونی و غیر اخلاقی ہتھکنڈوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے معرکہ کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی میدان پرسوں (12 مارچ) جمعہ کو سجے گا۔ جہاں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں نے نمبر گیم پوری کرنے کی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومت نے صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 920627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش