QR CodeQR Code

امریکہ نے پاسداران انقلاب اسلامی کے 2 عہدیداروں پر پابندی لگا دی

10 Mar 2021 12:29

امریکی محکمہ خارجہ کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی کے علی حمتیان اور مسعود صفدریان پر انکے اہلخانہ سمیت امریکہ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاسداران انقلاب اسلامی کے دو عہدیداروں پر پابندی عائد کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکہ نے پاسداران انقلاب اسلامی کے دو عہدیداروں پر ایرانی سیاسی قیدیوں اور احتجاجی مظاہرین سے متعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندی عائد کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی کے علی حمتیان اور مسعود صفدریان پر ان کے اہلخانہ سمیت امریکہ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات کا تعلق پاسداران انقلاب اسلامی سے ہے اور وہ اس کے تفتیش کار ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں، جب امریکی صدر جوبائیڈن اور ایران 2015ء کے جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 920665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920665/امریکہ-نے-پاسداران-انقلاب-اسلامی-کے-2-عہدیداروں-پر-پابندی-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org