0
Wednesday 10 Mar 2021 14:54

مرغی کے گوشت میں ہوشربا اضافہ، سندھ حکومت کو ہوش آہی گیا

مرغی کے گوشت میں ہوشربا اضافہ، سندھ حکومت کو ہوش آہی گیا
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے شہر کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا ںوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور کمشنرز کراچی کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مرغی کے دام بڑھنے کا نوٹس لے لیا، اس حوالے سے پرائس اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں سندھ حکومت نے پوچھا ہے کہ قیمتوں میں اضافے پر انتظامیہ کیوں خاموش ہے؟ جاری کردہ قیمت پر اشیاء کی فروخت ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، قیمتوں میں اضافہ حکومت کا امیج خراب کر رہا ہے۔

جاری مراسلے میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور کمشنرز کراچی کو فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کو مقررہ داموں پر اشیاء ملنی چاہئیں۔ پرائس اینڈ کنٹرول کا کہنا تھا کہ کراچی میں چکن اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ،جو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی ہے، جو ٹریڈرز، مینوفیکچررز اور دکاندار قیمتیں بڑھا رہے ہیں، ان کے خلاف کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا۔ پرائس اینڈ کنٹرول نے مزید کہا کہ جو بھی قیمتیں بڑھانے میں ملوث ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے اور منافع خور اور بلیک میلر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 920672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش