0
Wednesday 10 Mar 2021 17:50

اقوام متحدہ انسان دوستی پر مبنی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے "سمندری قزاقی" کو روکے، احمد عبداللہ دارس

اقوام متحدہ انسان دوستی پر مبنی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے "سمندری قزاقی" کو روکے، احمد عبداللہ دارس
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر تیل و معدنیات احمد عبداللہ دارس نے یمن میں اقوام متحدہ کے مستقل رابطہ کار ولیم گرزلی (William David Gressly) سے ملاقات میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جارح سعودی فوجی اتحاد کے قبضے سے یمنی تیل بردار بحری بیڑے آزاد کروانے کے لئے یمن کے خلاف جارحیت مسلط کرنے والے ممالک پر دباؤ ڈالے۔ اقوام متحدہ کے مستقل رابطہ کار کے ساتھ ملاقات میں یمنی وزیر تیل و معدنیات نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اقوام متحدہ انسان دوستی پر مبنی اپنی ذمہ داریوں پر بھرپور عملدرآمد کرتے ہوئے یمن کے ممکنہ انسانی بحران سے بچاؤ کے لئے یمنی تیل بردار بحری بیڑوں کی آزادی میں فعال کردار ادا کرے گی۔

احمد عبداللہ دارس نے یمن میں اقوام متحدہ کے مستقل رابطہ کار کے ساتھ ملاقات میں یمن کی موجودہ صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور کہا ہے کہ یمنی تیل بردار بحری بیڑوں کی آزادی ایک فوری اور شدید ضرورت ہے جس کے لئے فی الفور مداخلت کی جانا چاہئے۔ یمنی وزیر تیل و معدنیات نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو ایسا طریقۂ کار وضع کرنا چاہئے جو "سمندری قزاقی" کے سد باب کی ضمانت فراہم کرے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے 14 تیل بردار بحری بیڑے روک رکھے ہیں جن میں سے بعض کو سعودی قبضے میں 11 ماہ ہونے کو آئے ہیں۔ احمد عبداللہ دارس نے میڈیا کو بتایا کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی سمندری قزاقی نے جاری سال کے دوران یمنی قوم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 920730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش