QR CodeQR Code

عورت مارچ میں اسلامی اقدار کی بے حرمتی پر حکومتی خاموشی تشویشناک ہے، غلام مرتضیٰ سعیدی

10 Mar 2021 19:57

ایم ٹی پی کے امیر کا کہنا تھا کہ ویمن ڈے پر بڑے شہروں میں قابل افسوس مظاہرے ہوئے ہیں، عریانی کو فروغ دینے والے مظاہروں پر پابندی عائد کی جائے، عورت مارچ کی آڑ میں معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے، مٹھی بھر گمراہ طبقے کو مادرپدر آزادی نہیں دی جا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضی سعیدی نے کہا ریاستی اداروں کو عورت مارچ میں فرانس کے پرچم لہرانے کا نوٹس لینا چاہیے، اسلام عورت کا سب سے بڑا محافظ ہے، عورت مارچ کے شرکاء کا اسلامی اقدار کے منافی اقدامات پر ریاست کا حرکت میں نہ آنا باعث تعجب و حیرت ہے، معاشرتی اصلاح کیلئے اسلامی تعلیمات کا فروغ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریڑیٹ لاہور میں ملاقات کرنیوالے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ غلام مرتضی سعیدی نے کہا مصطفائی تحریک اسلامی اقدار اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

غلام مصطفیٰ سعیدی کا کہنا تھا کہ اغیار کے ٹکڑوں پر پلنے والے عورت مارچ کی آڑ میں غیر ملکی ایجنٹ کی تکمیل چاہتے ہیں، مذہبی قوتوں کو لادین طبقے کے سامنے بند باندھنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کو گمراہ نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ویمن ڈے پر بڑے شہروں میں قابل افسوس مظاہرے ہوئے ہیں، عریانی کو فروغ دینے والے مظاہروں پر پابندی عائد کی جائے، عورت مارچ کی آڑ میں معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے، مٹھی بھر گمراہ طبقے کو مادرپدر آزادی نہیں دی جا سکتی، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔


خبر کا کوڈ: 920742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920742/عورت-مارچ-میں-اسلامی-اقدار-کی-بے-حرمتی-پر-حکومتی-خاموشی-تشویشناک-ہے-غلام-مرتضی-سعیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org