0
Wednesday 10 Mar 2021 19:44

تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سعید غنی

تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں جو فیصلے ہوئے اسی پر عمل درآمد ہوگا، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کورونا کے کیسز آتے ہیں تو اس کو بند کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے اسلام آباد کے دفاتر میں 50 فیصد حاضری برقرار رکھنے پر دوبارہ اتفاق کیا ہے، باقی صوبے اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کریں گے، تفریحی پارک ملک بھر میں شام 6 بجے بند جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے باہر بیٹھ کر کھانے کی اجازت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 920744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش