0
Wednesday 10 Mar 2021 19:52

کراچی ایکسپریس حادثے کی وجہ برق رفتاری قرار، ذمہ داران معطل

کراچی ایکسپریس حادثے کی وجہ برق رفتاری قرار، ذمہ داران معطل
اسلام ٹائمز۔ کراچی ایکسپریس کو روہڑی میں پیش آئے حادثے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ سامنے آگئی، جس کے مطابق حادثہ ٹریک کی خستہ حالت اور اوور اسپیڈ کی بنا پر ہوا۔ ریلوے حکام نے ابتدائی رپورٹ سامنے آنے کے بعد حادثے کے ذمے دار قرار دیئے گئے ٹرین ڈرائیور سمیت 5 افسر معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے بلیک بکس سے مدد لی گئی، جس کے ذریعے ٹرین کی تیز رفتاری ثابت ہوگئی۔ کراچی ایکسپریس کو 7 مارچ کو ضلع سکھر کی تحصیل روہڑی کے علاقے منڈو ڈیرو اور سانگی اسٹیشن کے درمیان حادثہ پیش آیا تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثہ ٹریک کی حستہ حالت اور اوور اسپیڈ کی بنا پر ہوا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین ڈرائیور عبدالستار، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور امیر محمد جان، ڈویژنل انجینئر سکھر مدثر شاہ آفریدی، اسسٹنٹ انجینئر پیرادتہ غلام مرتضیٰ، پی ڈبلیو آئی امانت علی کو ملازمت سے معطل کیا گیا ہے۔ حادثے میں کراچی ایکسپریس کی 9 بوگیاں الٹ گئی تھیں، جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 920745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش