QR CodeQR Code

کالجز کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے خلاف وکلا بھی میدان میں آگئے، ڈسٹرکٹ بار میں مذمتی قرارداد منظور

11 Mar 2021 00:50

قرارداد کے متن کے مطابق ایمرسن کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے سے طلبا کے حق سلب ہو جائیں گے، ایمرسن کالج نے ملک کو بڑے سپوتوں سے نوازا ہے۔سابق منصف اعظم تصدق حسین جیلانی نے بھی ایمرسن کالج سے تعلیم حاصل کی۔


اسلام تائمز۔ جنوبی پنجاب کے بڑے کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے خلاف وکلا میدان میں آگئے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے حکومتی اقدام کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایمرسن کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے سے طلبا کے حق سلب ہو جائیں گے، ایمرسن کالج نے ملک کو بڑے سپوتوں سے نوازا ہے۔ سابق منصف اعظم تصدق حسین جیلانی نے بھی ایمرسن کالج سے تعلیم حاصل کی۔ وزیراعظم پاکستان ایمرسن کالج کو یونیورسٹی بنانے کے اقدام کو روکیں، کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے سے فیس کی رقم چند ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ جائے گی، طلبا کی حق تلفی وکلا برداشت نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 920787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920787/کالجز-کو-یونیورسٹی-کا-درجہ-دینے-کے-خلاف-وکلا-بھی-میدان-میں-آگئے-ڈسٹرکٹ-بار-مذمتی-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org