0
Thursday 11 Mar 2021 11:56

چین کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، مرلی دھرن

چین کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، مرلی دھرن
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر باقی ماندہ مسائل کو حل کرنے کیلئے مذاکرات جاری رکھے گا اور سرحدی علاقوں میں تنازعہ کے مقامات سے فوجوں کی فوری واپسی کا مقصد حاصل کرکے ان علاقوں میں امن بحال کیا جائے گا۔ بھارتی پارلیمنٹ میں اس سوال کے جواب میں کہ کیا چین نے اس بات کا عتراف کیا ہے کہ گلوان وادی میں اُس کے کمانڈوز کی ہلاکت ہوئی تھیں، وزارت خارجہ کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے کہا کہ 19 فروری کو چین کے مرکزی ملٹری کمیشن نے چینی سپاہیوں کو بعد از مرگ اعزازات اور اسناد سے نوازنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلان کے مطابق ان فوجیوں کو یہ اعزازات ان کے گلوان وادی میں تعطل کے دوران رول کے لئے دیئے گئے۔ چین کے ساتھ اس تناؤ میں بھارت کے بیس سپاہیوں کی موت ہوئی تھی اور اس جھڑپ نے دونوں ملکوں کے درمیان دہائیوں بعد فوجی تصادم کے امکانات کو جنم دیا تھا۔

پہلی بار چین نے گزشتہ ماہ سرکاری سطح پر اس بات کو تسلیم کیا کہ بھارتی فوج کے ساتھ ہاتھا پائی میں اس کے پانچ افسر اور سپاہی ہلاک ہوئے تھے۔ مرلی دھرن نے کہا کہ حکومت چین کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھے گی تاکہ مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پرباقی ماندہ مسائل کو حل کیا جائے تاکہ سرحدوں پُرامن اور شانتی کو بحال کیا جائے۔ مرلی دھرن نے اپنے ردعمل میں وزیردفاع راجناتھ سنگھ کے 11 فروری کو پارلیمنٹ میں کئے گئے اعلان کا حوالہ دیا کہ چین اور بھارت پینگانگ جھیل کے شمال و جنوب میں فوجوں کی واپسی پر راضی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پینگانگ جھیل سے فوجوں کی واپسی مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینگانگ جھیل سے فوجوں کی واپسی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے فوجی کمانڈروں 20 فروری کو بات چیت کا ایک اور دور کیا تاکہ دیگر مقامات سے بھی فوجوں کو واپس بلایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 920833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش