0
Thursday 11 Mar 2021 11:52

مقبوضہ کشمیر میں امام موسیٰ کاظم (ع) کے یوم شہادت پر مجلس عزاء کا انعقاد

مقبوضہ کشمیر میں امام موسیٰ کاظم (ع) کے یوم شہادت پر مجلس عزاء کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کے یوم شہادت پر امام بارگاہ بڈگام میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد ہوا، جہاں  ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے امام عالیٰ مقام (ع) کے تئیں والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی نے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کے کردار و عمل کے مختلف گوشوں پر روشنی کی۔ انہوں نے کہا کہ امام موسیٰ کاظم (ع) کے دور امامت میں اسلامی سلطنت کا دائرہ کافی وسیع ہوچکا تھا تاہم خلافت اسلامیہ مکمل طور پر ملوکیت میں تبدیل ہو چکی تھی۔ آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ اکثر ائمہ معصومین (ع) کی شہادتیں دینی معاملات میں وقت کے حکمرانوں کی شر انگیز مداخلت اور قرآن و سنت سے منافی پالسیوں کی وجہ ہے۔ اس موقعہ پر آغا سید حسن موسوی نے سماجی بدعات اور منشیات کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے عوام سے تاکید کی کہ وہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لئے شرعی ذمہ داری کے عنوان سے متحرک ہوجائیں۔
خبر کا کوڈ : 920834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش