0
Thursday 11 Mar 2021 12:12

نئے ائیر چیف کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بجھوا دی گئی

نئے ائیر چیف کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بجھوا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ سربراہ کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بجھوا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 4 سینئر ترین افسران کے ناموں کی سمری بجھوائی گئی ہے۔ نئے ائیرچیف کےلیے نعمان علی، ظہیر احمد بابر، جواد سعید اور حسیب پراچہ کے نام شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18مارچ کو ہو گی، ایئر چیف کمان نئے سربراہ کو سونپیں گے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں۔ خیال رہے کہ حکومت نے ائیر مارشل مجاہد انورخان کو 2018 میں پاک فضائیہ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

انہوں نے سہیل امان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔ مجاہد انورخان نے پاکستان ائیرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا۔ چیف آف دی ائیراسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ اورڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنز) سمیت ڈائریکٹرجنرل سی فور آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ مجاہد انور خان کو ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ ئ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 920844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش