QR CodeQR Code

ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی گئی

11 Mar 2021 13:21

پاکستان ایل پی جی پیداواری اداروں نے (پارکو پاک ارب ریفائنری) نے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 7 روپے کی کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے فی کلو ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی گئی، ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان ایل پی جی پیداواری اداروں نے (پارکو پاک ارب ریفائنری) نے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 7 روپے کی کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے فی کلو ہوگی۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی امپورٹ بند کرنے کی ایک اور سازش کی جارہی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 فیصد ایل پی جی امپورٹ کرنا ضروری ہے، سال 2020ء میں لوکل ایل پی جی پروڈکشن 742282 میٹرک ٹن اور امپورٹ 950552 میٹرک ٹن تھی، اگر ایل پی جی کی امپورٹ کو روکا گیا تو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا گیپ بڑھ جائے گا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 920863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920863/ایل-پی-جی-کی-قیمت-میں-7-روپے-فی-کلو-کمی-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org