QR CodeQR Code

خواجہ آصف کو بھاری رقوم کی منتقلی، 8 افراد شامل تفتیش

11 Mar 2021 14:28

ترجمان نیب کے مطابق خواجہ آصف کے پاس 2004 سے 2008 تک غیر ملکی اقامہ رہا، انہوں نے بطور کنسلٹنٹ لیگل ایڈوائزر کے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے مزید افراد کو شامل تفتیش کر لیا اور ان افراد کو نوٹس بھی بھیجے گئے لیکن وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔نیب کے مطابق خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 11 کروڑ 12 لاکھ 70 ہزار کی رقم جمع کروائی گئی۔

 
خواجہ آصف کے وکیل چوہدری نجم الحسن نے کہا کہ خواجہ آصف ان تمام افراد سے متعلق نیب کو جواب دے چکے ہیں اور خواجہ آصف پہلے ہی یہ تمام ریکارڈ پیش کر چکے ہیں۔ ترجمان نیب کے مطابق خواجہ آصف کے پاس 2004 سے 2008 تک غیر ملکی اقامہ رہا، انہوں نے بطور کنسلٹنٹ لیگل ایڈوائزر کے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے۔

خواجہ آصف کو لی گئی تنخواہ سمیت دیگر تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی،انہیں کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست جمع کروانے کا کہا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے خواجہ آصف کو اقامہ ایگریمنٹ بھی نیب کو جمع کروانے کا کہا گیا تاہم وہ دوران تفتیش مسلسل عدم تعاون کرتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 920873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920873/خواجہ-ا-صف-کو-بھاری-رقوم-کی-منتقلی-8-افراد-شامل-تفتیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org