QR CodeQR Code

یوسف رضا گیلانی اور غفور حیدری کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں، زرداری کا مولانا سے ٹیلی فونک رابطہ

11 Mar 2021 14:57

گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کو سینیٹ میں حکومت پر واضح برتری حاصل ہے، ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، تمام اراکین نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کو سینیٹ میں حکومت پر واضح برتری حاصل ہے، کل یوسف رضا گیلانی اور غفور حیدری کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں، ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، تمام اراکین نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔

 
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حکومت ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کر رہی ہے حکومت نے ہمارے اراکین کو توڑا تو سب عوام کے سامنے لائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے منہ سے اخلاقیات کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، ہمارے اراکین پر سنجرانی کو ووٹ دینے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا تو سب نامعلوم سامنے لائیں گے، نمبرز ہمارے پاس ہیں۔


خبر کا کوڈ: 920888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920888/یوسف-رضا-گیلانی-اور-غفور-حیدری-کی-کامیابی-کیلئے-پرامید-ہیں-زرداری-کا-مولانا-سے-ٹیلی-فونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org