QR CodeQR Code

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 2900 روپے کا اضافہ

11 Mar 2021 17:29

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1736 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب جمعرات کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2900 روپے اور 2486 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1736 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب جمعرات کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2900 روپے اور 2486 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار 700 روپے ہوگئی، جبکہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 91 ہزار 478 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کے اضافے کے بعد 1370 روپے پر آگئی۔


خبر کا کوڈ: 920920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920920/سونے-کی-فی-تولہ-قیمت-میں-یکدم-2900-روپے-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org