0
Thursday 11 Mar 2021 18:00

شہید ڈاکٹر نقوی و شہید حسن رضوی کی یاد میں شجرکاری کی جائے گی، میثم علی

شہید ڈاکٹر نقوی و شہید حسن رضوی کی یاد میں شجرکاری کی جائے گی، میثم علی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسکاؤٹس کراچی ڈویژن شہر قائد کے مختلف مقامات پر شجرکاری مہم کا انعقاد کرے گی، شجر کاری بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی و امامیہ اسکاؤٹس کے فعال اسکاؤٹ شہید حسن رضوی کی شہادت پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کی جائے گی، شجرکاری کرنا سنت انبیاء و آئمہ ہے، اسی سنت پر چلتے ہوئے امامیہ اسکاؤٹس کراچی میں اس مہم کو عمل میں لائیگی، کراچی میں بڑھتی ہوئی گرمی و موسم میں تبدیلی کی اصل وجہ درختوں کی تعداد میں کمی ہے، کراچی کی آب و ہوا بھی اسی کمی پر منحصر ہے، جتنا سر سبز کراچی ہوگا اتنی بہتر آب و ہوا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسسٹنٹ چیف اسکاوٹس کراچی ڈویژن میثم علی نے امامیہ اسکاؤٹس کونسل کی میٹنگ میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر کو 07 مارچ 1995ء یتیم خانہ چوک لاہور میں اپنے کلینک جاتے ہوئے پاکستان دشمنوں نے شہید کیا تھا، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی زندگی کے ہر حصے میں ہمیشہ اپنے وطنِ عزیز کے لئے خدمات انجام دی جو کہ ناقابل فراموش ہیں اور اپنی جان بھی وطن عزیز پر قربان کردی۔

میثم علی نے کہا کہ امامیہ اسکاؤٹس کے فعال اسکاؤٹ شہید حسن رضوی نے بھی اپنے روحانی پیشوا حضرت عباس علیہ السلام کی سیرت پر چل کر بہادری اور وطنِ عزیز میں رہنے والے شہریوں سے محبت کا ثبوت دیا، گزشتہ سال طوفانی بارشوں نے کراچی میں تباہی مچا دی تھی، اسی صورتحال میں یہ نوجوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر معصوم بچوں کی نازک جانیں بچانے کیلئے نالے میں کود گیا تھا اور شہید ہوا تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہر محب وطن پاکستانی، بالخصوص امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ہر نوجوان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی و شھید حسن رضوی کی یاد اور انکی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتا، انہوں نے وطن عزیز کو اپنا لہو دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے، شہدا کی ذات ہر شخص کو وفا، بہادری، محبت وطن کا واضح پیغام دیتی ہے، اسی سیرت پر چلتے ہوئے ہی ہر فرد تاریخ رقم کرسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 920923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش