0
Thursday 11 Mar 2021 18:09

اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر عرب امارات کا دورہ منسوخ کردیا

اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر عرب امارات کا دورہ منسوخ کردیا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ایک بار پھر منسوخ کردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ایک بار پھر منسوخ کردیا ہے جس کی وجہ اہلیہ کی ناساز طبیعت بتائی جارہی ہے، نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کو اپینڈکس میں انفیکشن کی وجہ سے آج صبح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اردن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے طیارہ کو عرب امارات جانے کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت ابھی تک نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے دورہ عین موقع پر منسوخ کیا گیا۔ واضح رہے کہ آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظہبی جانا تھا تاہم اس سے پہلے بھی نیتن یاہو عرب امارات کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 920924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش