QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کا عزاداروں کیخلاف مقدمات کیخلاف احتجاج کا فیصلہ

11 Mar 2021 20:06

ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے اور عزاداری کیخلاف مقدمات کے اندراج کو مسترد کرتے ہیں۔ شیعہ علماء کونسل نے ظالمانہ اقدامات کیخلاف احتجاجی پروگرام تشکیل دے دیا ہے، اس کا باقاعدہ اعلان 15 مارچ کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے اور عزاداری کیخلاف مقدمات کے اندراج کو مسترد کرتے ہیں۔ شیعہ علماء کونسل نے ظالمانہ اقدامات کیخلاف احتجاجی پروگرام تشکیل دے دیا ہے، اس کا باقاعدہ اعلان 15 مارچ کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ لاہور میں کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ عزاداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف مقامات پر غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر پولیس گردی کے ذریعے جھوٹے مقدمات درج کرکے بانیان مجالس کو ہراساں کیا گیا، جسے قبول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ میں گھسے کچھ ناصبی عناصر بھی عزاداری کو محدود کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں مایوسی اور بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت تمام مقدمات کو واپس لے۔


خبر کا کوڈ: 920940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920940/شیعہ-علماء-کونسل-کا-عزاداروں-کیخلاف-مقدمات-احتجاج-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org